اٹک میں پولیس نے فلور ملز کے کیشئر سے 34 لاکھ روپے لوٹنے والے دو ڈکیتیوں کو گرفتار کرکے ان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی

اٹک اسلحہ کی نوک پر 34 لاکھ روپے لوٹنے والے2 خطرناک ڈکیت گرفتار، دوران تفتیش لوٹی ہوئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد، تفصیلات کے مطابق اعزاز انجم ولد عارف خان سکنہ برہان نے تھانہ صدر حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ کرش پلانٹ پر کام کرتاہے چار جون کووہ بینک سے 35 لاکھ روپے نکلوا کر اپنی گاڑی میں حسن ابدال سے برہان کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں2موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو آئے اور انہوں نے میرا راستہ روک لیا، جن میں سے ایک نے مجھ پر پسٹل سے فائر کیے، جس سے میں شدید زخمی ہو گیا اور باقی3 نامعلوم اشخاص نے میری گاڑی سے رقم مبلغ 34 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بدولت اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے لوٹنے والے 2 خطرناک ڈکیت محمد شفیق عرف بیکا ولد رب نواز اور محمد اویس ولد محمد ریاض سکنائے خودہ حسن ابدال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے، جن کا ریمانڈ جسمانی لے کر لوٹی ہوئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے مقدمہ سمیت اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں