کلرکہار کے نزدیک موٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم سے ماں اور بیٹے سمیت 2 افراد جاں بحق ،3افراد زخمی، ایک بچی کی حالت تشویشناک ۔

چکوال بریکنگ موٹروےحادثہ
کلرکہار کے نزدیک موٹروے پر بھٹی گجر کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم سے 02 افراد جاں بحق ،02 بچوں سمیت 03افراد زخمی ہوگے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ۔
حادثہ میں ماں اور بیٹا جاں بحق کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سوار تھے جو لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے۔حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسسز نے ٹراماسنٹر ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا
کار میں ایک ہی فیملی کے افراد تھے اور راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتایا گیا ہےحادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور ، 17 سالہ بیٹا جبران ، جان بحق ہو گے۔خاوند اسجد، ایک بیٹا، حریرہ، اور 14 سالہ بیٹی حرین بی بی شدید زخمی ہو گے،،دو شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں