*عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری “*

مظفرآباد
عوامی ایکشن کمیٹی نے رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا
مظفرآباد
نہتے عوام پر گولیاں چلانا ریاستی دہشت گردی ہے، شہداء کو شہدائے تحریک عوامی حقوق کے نام سے یاد رکھے گی
مظفرآباد
عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے،
مظفرآباد
عوامی ایکشن کمیٹی نے میرپور ڈویژن اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا
مظفرآباد
جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، کمیٹی کا مطالبہ
مظفرآباد
عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
مظفرآباد
تین شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی
مظفراباد :

اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی اور ایم ایل اے حلقہ 3 مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے یونیورسٹی گراؤنڈ اپر اڈا میں شہید نوجوان اظہر اور ثاقب کی نمازِ جنازہ ادا کی۔

عوامی تحریک کے دوران شہید ھونے والوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ھوئے۔
انکے دکھ میں برابر کے شریک ھیں۔ حکومت آزادکشمیر کو بارہا ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی مگر انوار حکومت نے ایک نہ سنی۔
معاملات طے پانے کے بعد حکومت کا رینجرز کو واپس نہ بھیجنا سمجھ سے باہر ھے۔ حکومت آزادکشمیر جواب دے۔
خدا پاک شہداء عوامی تحریک کی معغفرت فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں