ٹنڈوالہیار میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل،بکیرا شریف کے نواحی گاوں کانپور ماچھی میں شوہر نے اپنی بیوی کو کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کر دیا قاتل شوہر گرفتار

ٹنڈوالہیار میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل،بکیرا شریف کے نواحی گاوں کانپور ماچھی میں شوہر نے اپنی بیوی کو کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کر دیا.

تھانہ بکیرا شریف کی حدود میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں محبوب ماچھی نامی نوجوان نے اپنی بیوی لیلہ کو مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں