اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس کے موقع پر یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کا جنیوا میں کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس کے موقع پر یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کا جنیوا میں کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 واں اجلاس کے موقع پر یوروپ میں بسنے والے کشمیر
کمیونٹی نے اقوام متحدہ انسانی کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا انقعاد کیا گیا جس میں یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے خراب موسم اور سردی کے باوجود ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ یورپ بھر سے کشمیر کمیونٹی کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا۔شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ , عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے۔دوران احتجاج مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس پر کشمیر کی آزادی، اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جموں وکشمیر کا تنازع دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ بھارت دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے ہر فورم کے سامنے آشکارہ کریں گے ۔ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اس وقت جاری ہے . جس میں دنیا بھر سے سفارت کار ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے، حکومتی اہلکار اور سول سوسایٹی کے اراکین شرکت کر رہے ہیں . ایسے موقع پر اسطرح کا احتجاجی مظاہرے کی خاص اہمیت کا حامل ہے . اس احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک سے آئے ہوئے سفارت کاروں ، انسانی حقوق کے عہدیداروں اور سول سوسایٹی کے اراکین کی توجہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب مبذول ہوتی ہے ۔ احتجاج سے ممتاز کشمیری رہنماؤں الطاف حسین وانی ، حسن بانا ، سردار امجد یوسف ، ایڈو کیٹ پرویز شاہ اور آصف جرال نے خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں