گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کےبعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار نگراں وزیراعلی نے سمری دستخط کردیئے جو بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں، جان اچکزئی

گوادر آفت زدہ قرا ,ر
گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا، نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کےمطابق گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کےبعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا،
گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلی نے سمری دستخط کردیئے نگراں وزیراعلی گوادر سمیت تمام بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں، جان اچکزئی
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ طوفانی بارشوں میں بھی گوادر عوام کے ساتھ موجود ہیں
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بارش میں ملابند وارڈ ، ٹوباغ وارڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کررہے ہیں یاد رہے حالیہ طوفانی بارشوں نے سی پیک گوادر کا نقشہ بدل دیا پچھلے تین دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گوادر کے مختلف علاقے ابھی تک پانی میں ڈوب چکے ہیں اور کہیں مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں پچھلے تین دنوں سے گوادر کے لوگ سونے سے محروم ہیں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت رحمان نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں نکاسی آب زیر بحث رہا مولانا ہدایت رحمان نے کہا کہ گوادر شہر کی اس حالت کے زمہ دار سابقہ حکومت ہے انھوں نے کہا کہ سبی میلہ کے لیے حکومت بلوچستان کھربوں روپے فنڈز دیتا ہے جبکہ گوادر مکمل طور پر آفت زدہ بن چکا ہے گوادر کو نکاسی آب کے لیے ایک 100 جنریٹر نہیں دے سکتا۔ جبران صابر پسنی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں