راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی صحافی اور وی لاگر اسد علی طور کی بدنام زمانہ اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بنائے گئے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی صحافی اور وی لاگر اسد علی طور کی بدنام زمانہ اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بنائے گئے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ ___
گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ ریاستی جبر ہے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا_ آر آئی یو جے

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) نے آزادی اظہار رائے کے خلاف بنائے گئے کالے قانون پیکا ایکٹ کے تحت صحافی اسد علی طور کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ رائے کے اظہار کو قابل دست اندازی پولیس بناتا ہے اور پوری دنیا میں افریقہ کے چند ممالک کے علاوہ پاکستان میں رائے دینے کو قابل دست اندازی پولیس رکھا گیا ہے_دنیا بھر میں کسی کے خلاف غلط رائے دینے پر ہتک کے قوانین کے تحت کاروائی ہوتی ہے لیکن پاکستان میں ہتک کے قوانین کو بہتر بنانے کے بجائے پولیس اور ڈنڈے کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی کسی طور حمایت نہیں کی جا سکتی_یہی وجہ ہے کہ پیکا کے تمام کیسز میں عدالتوں نے صحافی کو سو فیصد ریلیف دیتے ہوئے ناصرف ان کی ضمانتیں لیں بلکہ تمام کیسز میں کسی ایک صحافی کو بھی سزا نہیں ہوئی اورسب کو بری کیا_انہوں نے کہا کہ آر آئی یو جے پہلے دن سے پیکا ایکٹ کی مخالف رہی ہے اور اب بھی سپریم کورٹ میں پیکا کے تحت صحافیوں کو نوٹس جاری کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں فریق ہے_
آر آئی یو جے کی منتخب باڈی اور بعض اکابرین کی رائے میں اسد علی طور کے کچھ وی لاگ غیر جانبدارانہ صحافتی اصولوں پر پورا نہیں اترتے_ ایسی صحافت جو کسی بھی قسم کے جذبات کے طابع ہو جس سے کسی کے خلاف نفرت یا محبت چھلکتی ہو وہ غیر جانبدارانہ صحافت کے اصولوں کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتی_ صحافت ہمیں الفاظ کا چناو اور بات کہنے کا اسلوب سکھاتی ہے_ تاہم ہمیں امید ہے کہ اسد طور اپنی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد بنیادی صحافتی اصولوں سے دوبارہ رجوع کریں گے_
آر آئی یو جے پیکا کو انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کے خلاف کالا قانون مانتی ہے اور پیکا کے تحت پہلے بھی کسی بھی صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے خلاف کھڑے ہوئے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے_ اسد علی طور جو ایف آئی اے سے تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے تھے کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ بدترین ریاستی جبر ہے اور آر آئی یو جے اسکی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اگر انھیں رہا نہ کیا گیا تو جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا علاج کیا جائے گا_ آر آئی یو جے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی کسی بھی صحافی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی_

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں