آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے سی بی ڈی آئل سے بھرے ویپس کے خلاف اے این ایف کا کامیاب آپریشن

پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں بیک وقت کارروائیاں کیں گئ۔

کاروائی اسلام آباد لاہور اور ملتان میں کی گئی ہے

ویپس کی تقسیم میں ملوث بین الصوبائی منشیات فروش گروپ کو نشانہ بنا تے ہوئے 8 افراد گرفتار۔

دوران آپریشن چرس کے تیل سے بھرے ویپس، سی بی ڈی آئل، ٹی ایچ سی آئل، بھنگ کے پودے سے بنے سگریٹ رول برآمد،

اس کے علاوہ چرس کا تیل، افیون اور چرس سمیت دیگر غیر قانونی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

ملزمان قدرتی مصنوعات اور ادویات کی فروخت کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ای کامرس پلیٹ فارم کو منشیات کی سپلائی کے لیے استعمال کیا گیا۔

ملزمان کارگو کمپنیوں کے ذریعے بیرونی ممالک سے ممنوعہ اشیاء درآمد کرتے تھے۔

اے این ایف آن لائن کاروبار کے لیے حکومتی قوانین اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

والدین نوجوانوں میں ویپ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں

کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں