بڑا بریک تھرو مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی میں شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پاگیا زرداری صدر اور شہباز وزیر اعظم ہونگے پیپلزپارٹی کوئی وزارت نہیں لے گی

‏اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی میں شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گیا بریکنگ
صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا،معاہدہ
وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا، معاہدہ
آصف علی زرداری صدر مملکت اور شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے،معاہدہ
قومی اسمبلی کا اسپیکر مسلم لیگ ن، چیئرمین سینٹ پیپلزپارٹی سے ہوگا،معاہدہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، معاہدہ
معاہدے کا اعلان آصف علی زرداری،شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری مشترکہ پریس کانفرنس میں کرینگے لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کا اتفاق
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بڑی پیش رفت

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچ گیا

شہباز شریف بھی اسحاق ڈار کے گھر موجود

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم معاہدہ طے ہونے کا امکان
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ملاقات ختم

بلاول بھٹو زرداری منسٹر انکلیو سے زرداری ہاوس اسلام آباد کی طرف روانہ

بلاول بھٹو کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے، ذرائع
دونوں جماعتوں کے مابین معاملات طے پا گئے،ذرائع
پیپلز پارٹی گورنر پنجاب، گورنر کے پی چیرمین سینیٹ اور صدر مملکت کے عہدے لے گی ،ذرائع

سپیکر قومی اسمبلی نے لیگ کا ہو گا

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی ،ذرائع
اسلام آباد

سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے نمبرز پورے ہو چکے ہیں

شہباز شریف ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے

ہم ملکر ملک کو بحرانوں اور مسائل سے نکالیں گے

آصف علی زرداری صدر کے مشترکہ امیدوار ہوں گے

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی گفتگو

آزاد امیدوار اپنی اکثریت دکھائیں ہم دل سے قبول کریں گے

ہم آئین کے مطابق اپوزیشن کریں گے

ان کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں

ہماری کمیٹیوں کے کئی بیٹھکیں ہوئی ہیں

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز ہیں

پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے

تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں

ہم ملکر مشاورت کے ساتھ چلیں گے

ہم ملکر آصف علی زرداری کو صدر مملکت منتخب کروائیں گے

یہ باریاں لینے کی بات نہیں ہے، ہم نے ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں