دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ آج ایک بجے دن کو سنایا جائیگا خاور مانیکا کا نجی ٹیلی ویژن کا دیا گیا انٹرویو 5 دفعہ چلایا گیا بشری بی بی نے شادی سے پہلے عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کی تردید کردی سلمان اکرم راجہ کی سرکاری وکیل سے تلخ کلامی

دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

غیر شرعی نکاح کیس

بانی چیئرمین پی ٹی ائی اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

کل دن ایک بجے سنایا جائے گا
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا معاملہ

اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹے کی طویل سماعت ہوئی

کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور عثمان ریاض گل ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے گواہان کے بیانات پر جرح کی

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 342 بیان قلمبند کروایا

*بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں 14 نومبر 2017 کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دے دیا*

خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق ثلاثہ اپریل 2017 دی ، بشریٰ بی بی کا بیان

اپریل سے اگست 2017 تک میں نے اپنی عدت کا دورانیہ گزارا

آگست 2017 میں لاہور اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئی ، بشریٰ بی بی کا بیان

یکم جنوری 2018 کو بانی پی ٹی آئی سے ایک ہی نکاح ہوا، بشریٰ بی بی کا بیان
بانی پی ٹی آئی سے یکم جنوری 2018 سے پہلے کبھی تنہائی میں ملاقات نہیں ہوئی ، بشریٰ بی بی کا بیان

جب بھی ملاقات ہوئی بیٹے،فیملی ممبران اور خاور مانیکا کی موجودگی میں ہوئی ، بشریٰ بی بی کا بیان

بیٹوں سے مشورے کے بعد فروری 2018 میں باقاعدہ نکاح کا اعلان کیا، بشریٰ بی بی کا بیان

خاور مانیکا نے 2018 میں ٹی وی انٹرویو میں کہا بشریٰ بی بی پاک باز خاتون ہیں اور بانی پی ٹی آئی کا ان کے گھرانے سے روحانی تعلق ہے، بشریٰ بی بی کا بیان

خاور مانیکا 25 ستمبر 2023 کو گرفتار ہوا اور 14 نومبر کو رہا ہوا 10 دن بعد کمپلین فائل کردی، بانی پی ٹی آئی کا بیان

خاور مانیکا کی دائر کردہ شکایت میں بدنیتی شامل ہے، بانی پی ٹی آئی کا بیان

5 سال 11 ماہ تک خاور مانیکا خاموش رہا کسی فورم پر شکایت نہیں کی ، بانی پی ٹی آئی

آج کی 14 گھنٹے کی طویل سماعت میں 6 مرتبہ وقفہ کیا گیا

دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ اور رضوان عباسی کے درمیان تلخی بھی ہوئی
دوران سماعت خاور مانیکا کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویوکی ویڈیو چلائی گئے

نکاح خوان مفتی سعید کے نجی ٹی وی پر لیے گئے انٹریو کی ویڈیو پانچ مرتبہ عدالت میں چلائی گئی
دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ اور رضوان عباسی کے درمیان تلخ کلامی

رضوان عباسی ایڈوکیٹ کاایک بات کو بار بار بولنے پر سلمان اکرم راجہ پر اعتراض

دلائل نہیں سننے تو کانوں میں روئی ڈال کر بیٹھ جائیں ، سلمان اکرم راجہ کا رضوان عباسی کو اونچی آواز میں جواب

آواز بلند نہ کریں اونچا میں بھی بول سکتا ہوں رضوان عباسی کا سلمان اکرم راجہ کو جواب

دلائل دیں ہم ایک بات کو بار بار نہیں سن سکتے ، رضوان عباسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں