*آئی ایس پی آر*
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ابائے میں پاکستانی امن دستے کے قافلے پر حملہ
امن دستہ دو مقامی مریضوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا
فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید، دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی
پاکستانی امن دستے کے اہلکاروں کی موثر جوابی کارروائی پر عسکریت پسند پسپائی پر مجبور
پاکستانی امن دستوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور پوری لگن سے خدمات انجام دی ہیں
پاکستان کے 181 امن دستوں کے اہلکاروں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے
اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔