طویل عرصہ کے پہلے اپوزیشن لیڈر کو تلاش کرلیا گیا آنجہانی سری چندر چٹوپادھیائے تصویر بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی گیلری میں شامل کرلی گئی

*قومی اسمبلی میں طویل عرصہ کے بعد ایک اور اپوزیشن لیڈر کا اضافہ ہوگیا*

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان کی قانون سازی اسمبلی کے پہلے اپوزیشن لیڈر کو تلاش کرلیا

پاکستان کے پہلے اپوزیشن لیڈر کی تصویر بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی گیلری میں شامل کرلی گئی

سری چندر چٹوپادھیائے پاکستان کی پہلی قانون سازی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر تھے

سری چندر چٹوپادھیائے سے قبل حسین شہید سہروردی کی تصویر پہلے اپوزیشن لیڈر کے طور پر آویزاں تھی

پاکستان کی قانون ساز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی اب کل تعداد 20 ہوگئی

پاکستان کے پہلے اپوزیشن لیڈر چندرا چٹوپا دھایا اور ابتک کے آخری اپوزیشن راجہ ریاض احمد ہیں

سری چندر چٹوپادھیائے مشرقی بنگال کے ایک بنگالی سرکاری ملازم اور سیاست دان تھے

وہ مشرقی پاکستان کے نمائندے کے طور پر پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی کے رکن تھے

سری چندر چٹوپادھیائے ڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں