صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان اور چیف سیکرٹری پنجاب نے میٹنگ کی۔

صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان اور چیف سیکرٹری پنجاب نے میٹنگ کی۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب، متعلقہ سیکریٹریزاور دیگرافسران نے شرکت کی ۔پنجاب کے تما م کمشنرز،ڈپٹی کمشنر ز ، ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت اجلاس میں شامل ہوئے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کو شرکاء کو بریفنگ دی۔ عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان ، ٹرانسپورٹیشن پلان اور کمیونیکیشن پلان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے انتخابی عملے کی ٹریننگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے احکامات کے بارے میں بریفنگ دی اورڈپٹی کمشنرز کو ٹریننگ میں غیر حاضر ہونے والے پولنگ سٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کے حوالے سےبات کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی ٹریننگ کے دوران مناسب انتظامات کی ہدایات جاری کیں اورپنجاب کے تمام اضلاع کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے آئی جی پنجاب کو ہدایات دی ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشن کے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز کو پولنگ میٹریل اور سٹاف کی دفتر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ سٹیشن اور واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ پلان تیار کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران پولنگ بیگ کی تیاری کے عمل کی از خود نگرانی کریں ۔ پولنگ سٹیشنز پرتمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران مانیٹرنگ کے میکانیزم کو مزید موثر کریں ۔ کسی بھی قسم کی شکایا ت کے ازالے کیلئے کنٹرول رومز کو مزید فعال کیا جائے گا۔ انتخابی عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا تفریق یکساں مواقع فراہم کیے جایں ۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو الیکشن میٹریل اور بیلٹ پیپر ز کی ترسیل و سٹوریج کے حوالے سے بھی اہم ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے سخت ہدایات کیں کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو سختی سے یقینی بنائے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے تمام افسران سے باہمی رابطہ بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں