رحیم یار خان۔ مرغوں کی لڑائی پر پولیس کا چھاپہ جواء لگانے والے 12 ملزمان گرفتار، جوئے پر لگی رقم، مرغے، برآمد 12 جواری گرفتار

رحیم یار خان۔ مرغوں کی لڑائی پر پولیس کا چھاپہ جواء لگانے والے 12 ملزمان گرفتار، جوئے پر لگی رقم، مرغے، برآمد تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ٹبی لاڑاں میں کامیاب کارروائی کر کے 12 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 مرغے، 12 موٹرسائیکل اور دائو پر لگے 70 ہزار روپے بھی قبضہ میں لے لیے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان جوئے کو فروغ دے کر معاشرتی بگاڑ پیدا کر رہے تھے،
سماجی برائیاں پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں