لاہور میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا،

گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر 3 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے،

مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افتخار، ثمینہ اور ارم کے ناموں سے ہوئی ہے،

آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا

ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں