اورسیز کشمیریوں کا بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مزمت ۔ برطانیہ کے بریڈفورڈ میں حریت رہنما عبدالحمید لون کے اعزاز میں عشائیہ۔

بریڈفورڈ ۔ اورسیز کشمیریوں کا بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مزمت ۔
برطانیہ کے بریڈفورڈ میں حریت رہنما عبدالحمید لون کے اعزاز میں عشائیہ۔
عشائیہ سے اورسیز کشمیریوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا متعصبانہ، یک طرفہ فیصلہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ بھارت کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے پر قابض ہے۔
بھارتی عدلیہ نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو درست ثابت کرنے کے لیے ایک مزموم کوشش کی ہے

عبدالحمید لون نے کہا کہ مودی سرکار اور بھارتی سپریم کورٹ کو جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مودی حکومت کا 5 اگست 2019 کا اقدام اور اس کے بعد کے اقدامات اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی اقدامات ہیں ۔
بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے جو بین الاقوامی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔
تنازعہ کشمیر کا حتمی حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے لحاظ اقوام متحدہ تنازعہ جموں کشمیر کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے فوری طور اقدامات کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ، اور یکہ طرفہ فیصلے کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
تقریب سے اشییاق احمد , کونسلر جمال علی، ،راجہ سخاوت ، ہیری بوٹا، کونسلر واجد و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں