خواجہ سراء کے گھر گھس کر اس پر تشدد کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے2 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء عدنان عرف صدف ولد حاجی خان سکنہ پیپلز کالونی اٹک شہر نے ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ محمد ہارون میرا دوست ہے،چارستمبر کو وہ اپنے فلیٹ میں موجود تھا کہ محمد ہارون اور اسکا بہنوئی علی ارشد زبردستی میرے گھر میں داخل ہو گئے ہیں، انہوں نے آتے ہی مجھے بالوں سے پکڑ کر زدوکوب کیا ہے اور میرے گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی ہے جبکہ انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر خواجہ سراء پر تشدد کرنے والے دونوں ملزمان محمد ہارون ولد جمیل خان اور اسکے بہنوئی علی ارشد ولد محمد ارشاد سکنائے محلہ اعوان شریف اٹک شہر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اٹک پولیس خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لارہی ہے۔
