ایف آئی اے کی کراچی کوئٹہ لاہور راولپنڈی فیصل آباد میں انسانی سمگلروں اور منی لانڈرنگ کے خلاف کاروائیاں متعدد گرفتار

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائیاں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

گرفتار ملزمان میں محمد ثاقب اور محمد عاقب شامل

ملزمان کو جمشید روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا

ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے

گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے

چھاپے کے دوران ملزم سے 1014520 روپے، 16140 سریلنکن روپے، 500 ازبکستانی سوم شامل

ملزمان سے یو اے ای درہم، مالدیپ، آذربائیجان اور سعودی ریال بھی برآمد

ملزمان سے 8 عدد موبائل فونز، 3 لیپ ٹاپس بھی برآمد

ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز، چیک بکس، ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد کر لئ گئ

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی

ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی زیرنگرانی انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم انیس الرحمن کو فیض آباد سے گرفتار کیا گیا

چھاپہ مار کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی

ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں پاسپورٹ برآمد

ملزم کا شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف

چھاپہ مار ٹیم میں انسپیکٹر شمس گوندل، اے ایس آئی نیاز میر، ہیڈ کانسٹیبل اللہ دینو اور کانسٹیبل کشف الرحمان شامل

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں

ترجمان ایف آئی اے
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری

انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں اشتہاری عمر شہباز، مہک بابر اور احسن الہی شامل

ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔

اشتہاری ملزم عمر شہباز نے متاثرہ کو بیرون ملک دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 272000 روپے بٹورے

خاتون ملزمہ نے مختلف شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے

گرفتار ملزمہ کے خلاف 3 مقدمات درج تھے

ملزمان نے بغیر لائسنس کے متعدد شہریوں سے پاسپورٹس وصول کئے

ملزمان شہریوں سے پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔

جبکہ ملزم احسان الہی نے ترکی ایمبیسی میں ویزا حصول کے لئے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروائی

ملزم کے خلاف کاروائی کے لئے ترکی ایمبیسی سے شکایت موصول ہوئی تھی۔

چھاپہ مار ٹیموں میں انسپیکٹر وقار اعوان، انسپیکٹر عالم شیر، سب انسپیکٹر روبینہ خادم، سب انسپیکٹر عظمی عاشق اور اے ایس آئی معاذ سلہری شامل

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان نے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائیاں

ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدنامے زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں محمد ادریس پراچہ اور محمد قاسم شامل

*بدنامے زمانہ انسانی سمگلر محمد ادریس کے خلاف 11 مقدمات درج تھے*

ملزم کے خلاف متعدد انکوائریاں بھی زیر تفتیش تھی

ملزم کے خلاف مقدمات سال 2017، 2018 اور 2020 میں درج کئے گئے

ملزمان کو فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کی غرض سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے

ملزمان نے شہریوں کو البانیہ ، مسقط ، عمان، سعودی عرب ، ملائشیا ، دبئی ، امریکہ اور ترکی بھجوانے کی غرض سے لاکھوں روپے بٹورے

ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے

ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں