راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام بول ٹی وی ، روزنامہ دنیا اور دیگر اداروں میں جبری برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام بول ٹی وی ، روزنامہ دنیا اور دیگر اداروں میں جبری برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
بول نیوز، روزنامہ دنیا اور دیگر صحافتی اداروں کی انتظامیہ نے برطرف ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو ان کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔۔مقررین

اسلام آباد()پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے زیر اہتمام بول نیوز اور روزنامہ دنیا سمیت دیگر صحافتی اداروں کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کے خلاف حتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا کہ بول نیوز، روزنامہ دنیا اسلام آباد اور دیگر صحافتی اداروں سے جبری طور پر برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے بصورت دیگر ان کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے احتجاجی مظاہرے سے سابق سیکرٹری جنرلز پی ایف یو جے ناصر زیدی ،فوزیہ شاہد ،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا ،آر آئی یو جے کے سابق صدرِ مبارک زیب ،نائب صدر آر آئی یو جے شاہد اجمل ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کے اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا آج ان اداروں کے اپنے ورکرز کو جبری برطرف کیا گیا تو ہم ان کے خلاف بھی سڑکوں پر ہیں اگر ان مالکان نے برطرف ملازمین کو بحال نا کیا تو پھر ان کے دفتروں کے باہر احتجاج ہوگا انہوں نے کہا کہ مالکان کو یاد نہیں جب ان کے اداروں کے خلاف حکومت کی جانب سے کاروائی ہوت تھی تو ہم ان کے لیے بھرپور احتجاج کرتے تھے آج ان مالکان نے اپنے ملازمین کو جبری برطرف کیا ہے تو بھی ہم ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جب تک یہ ملازمین بحال نہیں ہوتے تب تک جد و جہد جاری رہے گی اور نیشنل پریس کلب میں ان کے لوگوز پر پابندی ہوگی انہوں نے کہا کہ بول نیوز کی بندش پر ہم نے سڑکوں پر بھرپور احتجاج کیا تھا آج یہی مالک اپنے ملازمین کو نکال رہے ہیں جنہوں نے ان کےلیے سڑکوں پر احتجاج کیا ہم نے ماضی میں ان اداروں کے لیے بہت احتجاج کئے ان مالکان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے ملازمین کی بحالی اور ان کو حقوق دلانے تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں