سولنگی بوکھلا گیا اپنے چہیتے کی امریکہ تعیناتی میں گڑ بڑ کی نشاندہی پر غصہ میں آکر تمام غیر ملکی تعیناتیاں منسوخ

پاکستان ٹیلی ویژن میں بد عنوانیاں اور بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے دنیا کے تین اہم ہیڈکورٹرزمیں ہونے والی تعیناتیاں منسوخ کردیں

وزیر اطلاعات نے لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سفارش پر تعینات ہونے والے سما ٹی وی کے لندن میں بیورو چیف کوثر کاظمی کو بھی برطرف کردیا
کوثر کاظمی کو سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے دور میں ساڑھے چار ہزار پائونڈ ماہانہ پر بھرتی کیا گیا تھا وہ پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ سما ٹی وی سے بھی دوہری تنخواہ وصول کررہے تھے
سما ٹی وی کے اعلی عہدیدار نے صحافی آن لائن کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کوثر کاظمی سما ٹی وی سے تنخواہ لے رہے ہیں

کوثر کاظمی نے پی ٹی وی جوائن کرنے کی تردید کردی ہے

کوثر کاظمی میاں نواز شریف کے ہمراہ دبئی سے لاہور پہنچے ہیں
ان کی تنخواہ پاکستانی روپے میں سولہ لاکھ سے زائد بنتی ہے
دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے پی ٹی وی سے لئے گئے سٹاف افسر تصور کو جعلی طریقے سے تمام قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیلہکٹ کیا گیا تھا
واشنگٹن اور برسلز کی دو نئی پوسٹوں کے لئے پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے ملازمین سے درخواستیں طلب کیں
ان درخواستوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو کئے گئے جن میں اول ارشد ملک اور دوئم شاہد اجمل آئے جبکہ مریم اورنگ زیب مرتضی سولنگی اور پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز عون ساہی تصور نامی رپورٹر کو واشنگٹن بھجوانے پر تل گئے
انہوں نے غیر قانونی طور پر اپنی مرضی کا رپورٹر واشنگٹن بھجوانے کے لئے پرانی سیلیشن کمیٹی کے فیصلوں کو ردی کو ٹوکری میں ڈال کر تصور کو سیلیکٹ کروالیا
تصور کی واشنگٹن روانگی کے تمام انتظامات کئے جارہے تھے جب اسلام آباد کے سینئر صحافی محسن رضا خان نے اس بے ضابطگی کی نشاندھی کی
وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے اپنی چوری پکڑے جانے پر ارشد ملک اور کوثر کاظمی کی پوسٹیں بھی ختم کردیں
بتایا گیا کہ ا نہوں نے ارشد ملک کی برسلز اور کوثر کاظمی کی کی لندن تقرری منسوخ کی کہ جب تک تصور باہر نہیں جائے گا اس وقت تک یہ تقرریاں نہیں ہونگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں