ٹانک میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس میں ادا کردی گئی
شہید ایس ایچ او عبدالعلی ، کانسٹیبل وہاب اور محمد عالم کے نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر سہیل باجوا، ڈی پی او افتخار شاہ، سول و عسکری حکام اور علاقے کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پولیس شہداء کے جسد خاکی کو سلامی دی۔
آج ٹانک کے نواحی گاؤں کڑی شاہ نور میں مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں تھانہ صدر ایس ایچ او عبدالعلی سمیت تین پولیس جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ ڈی ایس پی رورل چن شاہ سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے پولیس پارٹی کڑی شاہ نور میں ایک چھاپے کے بعد ٹانک آرہی تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار کے مطابق ملزم اشتہاری اور پولیس کے درمیان گاوں کڑی شاہ نور میں فائرنگ
فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر عبدالعلی خان شہید ہوئے فائرنگ سے ڈی ایس پی چند شاہ اور 3پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری خفیہ اطلاع پر پولیس چھاپہ زنی کے لئے گاوں کڑی شاہ نور گئی تھی
گاؤں کڑی شاہ نور کے قریب پولیس کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ واقع کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی