راولپنڈی شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئ، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید انسپکٹر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،

راولپنڈی

شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئ،

پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید انسپکٹر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،

نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی پی او اٹک، ڈویژنل ایس پیز، دیگر سینئر پولیس افسران ، اہلکاروں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، پولیس

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید انسپکٹر عمران عباس کی تدفین آرمی قبرستان، ریس کورس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، پولیس

انسپکٹر محمد عمران عباس گزشتہ روز شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،

واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز درج کیا گیا ہے، پولیس

آپ شہید سب انسپکٹر میاں محمد عباس کے بیٹے بہادر اور ملنسار آفیسر تھے آپ کی محکمہ پولیس کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سی پی او

شہید انسپکٹر عمران عباس کے والد میاں عباس ایس آئی بھی 1990 میں شرپسند عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔سی پی او

شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں، سی پی او

دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں شہید کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں