چنئی
آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
They lost, but it was good to see Babar's slogans in India. Indian fans appreciate Babar more than us and know how to appreciate.#BabarAzam #PakistanCricket #Rizwan #HarisRauf #umpire #PAKvSA #PakVsRSA #SAvsPAK pic.twitter.com/KJ6zMfRAE7
— Ahtasham Riaz 🇵🇰 (@AhtashamRiaz_) October 27, 2023
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے270رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو باولنگ کی دعوت دی ، پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں سعود شکیل 52 ، بابراعظم 50 اور شاداب 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
Chin up boys 😭
unlucky you put up a good fight.#umpire
we deserved that win. 💔#CWC23 #PAKvSA #PAKvsSA #PakistanCricket #BabarAzam #Captaincy #WorldCup2023#BabarAzamIsMyCaptian #Rizwanpic.twitter.com/c8Wx9AGBMD
— Ahtasham Riaz 🇵🇰 (@AhtashamRiaz_) October 27, 2023
قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی ہی متاثر کن آغاز فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے اور پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 9 رنز جبکہ امام الحق 12 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بھی آج اہم ترین میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور صرف 31 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد افتخار باونڈری پر چھکالگانے کی کوشش میں 21 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے امیدیں وابستہ تھیں اور وہ نصف سینچری بنا چکے تھے لیکن شمسی کی گیند پر انہوں نے لیگ سائیڈ سے پیچھے کی جانب کٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی کیپر کے ہاتھوں میں جاگری، باولر نے آوٹ کیلئے اپیل کی لیکن ایمپائر نے ناٹ آوٹ دیا ، جنوبی افریقہ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا، گیند بابراعظم کے بیٹ کو معمولی کی ٹچ ہوتی دکھائی دی جس پر تھرڈ ایمپائر نے آوٹ دیدیا۔
کپتان بابراعظم کے بعد شاداب خان نے اینٹری ماری اور سعودشکیل کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ قائم کی لیکن وہ 43 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔سعود شکیل نے 52 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔جنوبی افریقہ کے باولر تبریز شمسی اور مارکو جانسن قہر بن کر برسے اور انہوں نے پاکستان کے 4 اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی دو وکٹیں جیرلڈ نے حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز بیٹنگ کے لیے آئے تو کوئنٹن ڈی کوک دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے تھے اور انہوں نے 14گیندوں پر 24رنز بنائے جس کے بعد وہ شاہین آفریدی کی گیند پر زور دار شاٹ مار کر کیچ آوٹ ہوئے۔ کپتان ٹمبا بواما28 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد ریسی وین ڈر ڈوسن 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ہینرک کلاسن 12سکور بنا کر وسیم جونئیر کی گیند پر آوٹ ہوئے اور ان کے بعد ڈیوڈ ملر 29سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد میکرو جینسن 20سکور بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ایڈم مارکرم 91سکور بنا کر اسامہ میر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ لنگی نگدی کو چار سکور پر حارث روف نے آوٹ کیا۔گیرالڈ کوٹزی 10سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ محمدحارث روف، وسیم اور اسامہ میر نے 2,2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔