کوئٹہ: مالی تنازع پر فائرنگ، ایک ہی قبیلے کے تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ: مالی تنازع پر فائرنگ، ایک ہی قبیلے کے تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ کے علاقے سبزال روڈ پر پوڈ گلی چوک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعے کی وجہ مالی تنازع بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہاشم نامی شخص نے مبینہ طور پر دوسرے گروپ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں منظور ولد محمد صدیق، باسط ولد محمد صادق اور محمد صادق ولد محمد صدیق جاں بحق ہوگئے، جبکہ حسیب ولد محمد صادق زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دو لاشیں بی ایم سی ہسپتال جبکہ ایک لاش اور زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اور زخمی کا تعلق مری قبیلے سے ہے اور وہ سبزال روڈ کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں