اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دن 2026 کی تقریب، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دن 2026 کی تقریب، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد میں 22 اکتوبر 2026 کو اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر پرنیل آئرن سائیڈ سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد اقوام متحدہ کے قیام کی یاد منانے کے ساتھ پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

اس موقع پر بین الاقوامی تعاون کے فروغ، عالمی امن، پائیدار ترقی، کثیرالجہتی سفارت کاری اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول سمیت 2030 کے ایجنڈے پر پیش رفت تیز کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

تقریب کا مرکزی پیغام ”بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کریں“ (#BetterTogether) تھا، جس کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے، باہمی افہام و تفہیم، اجتماعی اقدامات اور بین الاقوامی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا گیا، تاکہ ایک زیادہ پُرامن، جامع اور پائیدار دنیا کی تعمیر ممکن بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں