کراچی میں نجی نیوز چینل کی چوری شدہ ڈی ایس این جی وین برآمد، ملزم گرفتار
کراچی میں نجی نیوز چینل کی ڈی ایس این جی وین چوری ہونے کے واقعے پر پاکستان رینجرز سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا اور وین تحویل میں لے لی۔
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی ایس این جی وین چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی رینجرز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے شہر میں پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا۔
دورانِ اسنیپ چیکنگ نیٹی جیٹی پل کے قریب تعینات رینجرز موبائل نے کارروائی کرتے ہوئے وین چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ چوری شدہ ڈی ایس این جی وین بھی تحویل میں لے لی گئی۔
نجی ٹی وی چینلز اور صحافتی تنظیموں نے پاکستان رینجرز سندھ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔