اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی 2 سے 6 نومبر تک وصول کیے جائیں گے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک ہوگی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں انتخابی ضابطۂ اخلاق کے تحت تقاریر اور تبادلوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔