سعودی عرب کے لیے متعدد عالمی ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ، ریاض، جدہ اور دمام متاثر
خبر ایجنسی کے مطابق گلف ایئر نے 12 سے 17 اکتوبر تک سعودی دارالحکومت ریاض آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ لفتھانسہ گروپ نے بھی 16 اکتوبر تک ریاض کے لیے شیڈول پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایئر فرانس نے اکتوبر کے آخر تک ریاض کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ابوظبی کی اتحاد ایئرویز نے بھی ریاض، جدہ اور دمام کے لیے شیڈول پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے ایئرلائنز کو سعودی عرب کی فضائی حدود میں پروازوں کے حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔