افغانستان ایران سرحد پر کسٹمز مرکز میں شدید آتشزدگی، طالبان کا ایرانی فورسز پر فائرنگ کا الزام
افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایران سے متصل سرحدی کسٹمز مرکز میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آئل ٹینکرز بھی آگئے۔
طالبان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، تاہم فائرنگ اور آتشزدگی کے درمیان تعلق کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔