بیجنگ میں ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو

بیجنگ میں ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو

بیجنگ: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

ایرانی خبر رساں ادارے IRNA کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران و پاکستان کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

IRNA کے مطابق یہ ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز بیجنگ میں ہوا، جہاں ایرانی وزیر خارجہ اپنے سرکاری دورے پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں