یمن سے سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حوثی حملے کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان مدد کرنے کا پابند ہوگا۔
خواجہ آصف کے مطابق “سعودی عرب پر حوثیوں کا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔”
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے گا اور ضرورت پڑنے پر معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے حوثیوں کے حملوں میں اپنے مختلف علاقوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات دی ہیں۔