ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ معاہدے کو خطے میں تعاون اور عالمی اتحاد کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران نے مکہ معاہدے کا خیرمقدم کردیا، خطے کے دیگر ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت

بشکیک (ارنا) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ معاہدے کو خطے میں تعاون اور عالمی اتحاد کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ مکہ معاہدے کے فریم ورک میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ معاہدہ عالمی اتحاد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے امید ظاہر کی کہ خطے کے دیگر ممالک اور اسلامی ممالک بھی اس عمل میں شامل ہوں گے اور دفاع کے ساتھ ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو وسعت دیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کا قیام اور تمام علاقائی ممالک کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا کی اکثریت ایران کو حق دیتی ہے اور پاکستان کو امید ہے کہ معاہدے کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے خطے میں پائیدار امن و سلامتی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر بشکیک میں ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں