پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی*
محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی لگا دی۔ ان اداکاراؤں پر فحش ڈانس اور نامناسب اشارے کرنے کا الزام ہے۔
محکمہ اطلاعات وثقافت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسٹیج اداکارؤں کے خلاف فحش ڈانس اور نامناسب اشاروں کے الزام میں ایک ماہ پابندی لگائی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی ، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں
ان کے علاوہ رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر پرفارمنس نہیں کرسکیں گی۔