بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک
بلوچستان کے علاقے سورین میں آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت آپریشن کلیکٹیو پنچ کا آغاز کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق خوارج کی موجودگی سے متعلق مصدقہ خفیہ اطلاعات پر جامع تطہیری کارروائی کی گئی۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خوارج کے ٹھکانے کی نشاندہی کرکے دو گاڑیوں کی فضائی نگرانی کی گئی اور انہیں ٹھکانے تک ٹریک کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے مسلح کواڈ کاپٹر کے ذریعے انتہائی درست حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد زمینی دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہلاک خوارج کی لاشیں تحویل میں لے لیں۔ کارروائی کے دوران 2 موٹر سائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر جنگی سازوسامان بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔