آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے مسترد کر دیا

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے مسترد کر دیا

نئی دہلی: آپریشن سندور سے متعلق بھارتی حکومت کے بیانیے کے برعکس بھارتی شہریوں نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔ دہلی میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا گیا۔

مظاہرین نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر سکتی ہے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں، جبکہ آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا۔

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ حکومت کا ساتھ دیتے ہیں، لیکن یہی حکومت موت کے بعد ان کی شناخت تک چھپا سکتی ہے۔

دوسری جانب بھارتی عوام کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف غم و غصے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض مظاہرین نے مودی کے پوسٹر پھاڑے اور ان کی تصاویر پر جوتیاں برسائیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی عوام مودی حکومت کی عسکری پالیسیوں کے ساتھ ساتھ اس کی داخلی انتہاپسند سوچ سے بھی نالاں ہیں۔ فوجیوں کے اہل خانہ کے مسلسل احتجاج اور دباؤ کے بعد بھارتی حکومت آپریشن سندور میں ہلاکتوں کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے اور فوجیوں کے نام ظاہر کرنے پر مجبور ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں