26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عمر ایوب کو متعدد بار طلب کیا گیا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔