خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی لانچنگ تقریب، شاہد آفریدی پشاور پہنچ گئے
خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی لانچنگ تقریب کے لیے پشاور میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کے سی ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی پشاور پہنچ گئے، جہاں لیگ کے منتظمین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی لانچنگ تقریب آج شام پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔
تقریب کے دوران لیگ کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔