نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے پاکستان میں اپنے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

بریکنگ نیوز

ساؤتھ ایئر کی پہلی ڈومیسٹک پرواز کا آغاز

کراچی: نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے پاکستان میں اپنے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ساؤتھ ایئر کی پہلی پرواز آج 16 جولائی 2026 کو روانہ ہوئی، ایئرلائن ابتدائی مرحلے میں کراچی، اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان پروازیں چلائے گی۔

کراچی سے گوادر، سکھر اور رحیم یار خان کے لیے بھی شیڈول پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔

ساؤتھ ایئر جدید ATR 72-600 طیاروں کے ذریعے آپریشنز کا آغاز کر رہی ہے، ایئرلائن کے مطابق فضائی رابطوں کے فروغ اور مسافروں کو محفوظ و معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ساؤتھ ایئر کی آمد سے پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں صحت مند مسابقت اور علاقائی فضائی رابطوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں