اٹک: دریائے سندھ میں ڈوبنے والی خاتون کی تلاش جاری، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی بے نتیجہ

اٹک: دریائے سندھ میں ڈوبنے والی خاتون کی تلاش جاری، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی بے نتیجہ

اٹک (ڈاکٹر محمد سعید خٹک سے) دریائے سندھ میں ملاں منصور کے مقام پر ڈوبنے والی 35 سالہ خاتون کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 اٹک کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، تاہم خاتون کا سراغ نہ مل سکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث گزشتہ روز سرچ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ بدھ کی صبح ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے دوبارہ آپریشن کا آغاز کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جدید اسکوبا ڈائیونگ آلات اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر خاتون کی تلاش کی، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود خاتون کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور ممکنہ مقامات پر بھرپور انداز میں کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں