وفاقی وزیر تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی ترک وزیر ماہینور اوزدمیر گوکتاش سے اہم ملاقات
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سماجی تحفظ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت (MoU) پر پیش رفت کا فیصلہ
پاکستان اور ترکیہ نے سماجی تحفظ، خاندانی بہبود اور فلاحی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا
پاکستان ترکیہ کے ڈیجیٹل سماجی تحفظ کے نظام اور بہترین تجربات سے استفادہ کرے گا۔ سید عمران احمد شاہ
وفاقی وزیر نے بی آئی ایس پی، پاکستان بیت المال، پی پی اے ایف اور ٹی وی او کے کردار پر ترک وفد کو بریفنگ دی
پاکستان بیت المال اور Turkish Cooperation and Coordination Agency (TİKA) کے مشترکہ فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
ترک وزیر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں اور خواتین کی مالی خودمختاری میں اس کے کردار کو سراہا
دونوں ممالک کا سماجی تحفظ، غربت کے خاتمے، ادارہ جاتی تعاون اور عملے کی تربیت کے فروغ پر اتفاق
دونوں ممالک کا پاک۔ترکیہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور سماجی بہبود کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم