پی ٹی آئی رہنما ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ، فرخ کھوکھر کو عمر قید

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ، فرخ کھوکھر کو عمر قید

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق فرخ کھوکھر سمیت تین ملزمان کو مختلف سزائیں دی گئیں، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم وسیم کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔

پولیس نے عدالتی فیصلے سے قبل ہی صبح کے وقت فرخ کھوکھر کو عدالت کے حکم پر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ماجد ستی کو 8 اگست 2022 کو راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما ماجد ستی قتل کیس،عدالت نے فرخ کھوکھر سمیت تین ملزمان کو سزائیں سنادیں،ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید،10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم، مقدمہ میں نامزد ملزم وسیم کو عدالت نے بری کرنے کا حکم دے دیا، ماجد ستی کو 8 اگست 2022 کو راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں