🌏 *سعودی عرب کے یمن پر حملے کی واٸرل خبر کے اصل حقاٸق*
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت ( جو عدن میں قائم ہے اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ ہے ) نے آج شام اعلان کیا کہ اس کی افواج نے صنعاء اٸیرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق ان کا مقصد ایک ایرانی طیارے کو صنعاء میں اترنے سے روکنا تھا، جو یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
بعد میں بتایا گیا کہ وہ ایرانی طیارہ حدیدہ کے ہوائی اڈے پر اُترا، جو حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔
حوثیوں کا الزام سعودی عرب پر ہے، لیکن سرکاری طور پر حملے کی ذمہ داری یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے قبول کی ہے۔
چونکہ اس حکومت کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، اس لیے بعض حلقے اسے سعودی کاروائی قرار دے رہے ہیں، جو قبل از وقت ہے کیونکہ ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے براہِ راست حملے کی کسی قسم کی کوٸی بھی تصدیق موجود نہیں ہے۔
*محمدطاہرسرویا*