اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات میں اہم تقرری و تبادلہ
وفاقی حکومت نے وزارتِ اطلاعات و نشریات میں اہم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی افسر رائسہ عادل کو، جو اس وقت وزارتِ اطلاعات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، فوری طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل / پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PIO)، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID)، اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ہونے والا یہ نوٹیفکیشن 9 جولائی 2026 کو جاری کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسران رئیسہ عادل، مبشر حسن اور محمد شہزاد کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے افسران کی تعیناتیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری

رئیسہ عادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ/پرنسپل انفارمیشن آفیسرکے عہدے پر تعینات

مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

محمد شہزاد ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

رئیسہ عادل قبل ازیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں

مبشر حسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے

محمد شہزاد ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جنرل اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے

نوٹیفیکیشنز کے مطابق تینوں افسران کی تقرریاں فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ العمل ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں