سینئر صحافی فوزیہ شاہد کے شوہر شاہد عثمانی انتقال کر گئے
اسلام آباد: سینئر صحافی محترمہ فوزیہ شاہد کے شوہر، شاہد عثمانی، طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 8 جولائی 2026، بعد از نمازِ عصر میڈیا ٹاؤن اے بلاک میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
صحافتی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہد عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین خصوصاً محترمہ فوزیہ شاہد کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ