چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نئے دور کے تقاضے پورے کرے،چینی صدر

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نئے دور کے تقاضے پورے کرے،چینی صدر

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے تمام اراکین کو اپنے نظریات پر ثابت قدم رہتے ہوئے نئے دور اور نئے سفر میں پارٹی کے مشن کی تکمیل کے لئے مسلسل جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ، جو چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات بیجنگ میں سی پی سی کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
چینی صدر نے کہا کہ پوری جماعت کو اپنی بنیادی نظریاتی اساس، بنیادی لائحہ عمل اور بنیادی پالیسیوں پر کاربند رہنا چاہیے۔
صدر شی نے زور دیا کہ پارٹی کو عظیم تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ عوام پر انحصار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی راہ میں درپیش خطرات اور مسائل کا فعال انداز میں مقابلہ کرنا بھی پوری پارٹی کی ذمہ داری ہے۔
چینی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری پارٹی کو انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے تصور کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر مکمل اور سخت نظم و ضبط اور خود احتسابی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے مستقل اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کی مناسبت سے  تقریب میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں