*اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ خطے کے امن اور پاکستان کے استحکام کے لیے ایک مستقل خطرہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری*
قومی اسمبلی میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزاد کشمیر سے بلوچستان تک، پاکستان کو درپیش چیلنجز اس حقیقت کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ دشمن قوتیں آج بھی ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ایسے وقت میں قومی اتحاد، یکجہتی اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔
پاکستان کے عوام ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔