سرائے نورنگ بازار میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد شہید، دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی مرنے والوں میں شامل 18 سے زائد افراد زخمی،

سرائے نورنگ
مین پاٹک دھماکے میں زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ہسپتال زرائع کے مطابق 5 افراد جانبحق جبکہ 10 سے زاید افراد زخمی ہیں۔ابتدائی اطلاع

لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد شہید،ہستال ذرائع

لکی مروت: شہیدوں میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہید، ہسپتال ذرائع

لکی مروت: دھماکے کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد زخمی،ہسپتال ذرائع

لکی مروت: زخمیوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں،ہسپتال ذرائع

لکی مروت: سرائے نورنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ہسپتال ذرائع

ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دھماکہ کی مذمت

گورنر خیبرپختونخوا کا دھماکہ سے بیگناہ افراد کی شہادتوں پر دلی رنج و غم کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا کی دھماکہ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار

دکھ کی اس گھڑی میں دھماکہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا کی دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

صوبہ بھر بالخصوص جنوبی اضلاع میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، فیصل کریم کنڈی

صوبائی حکومت قانون کی حکمرانی اور پائیدار امن کیلئے سنجیدہ قابل عمل اقدامات اتھائے، گورنر خیبرپختونخوا

معصوم افراد کا خون بہانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، گورنر خیبرپختونخوا

دہشتگرد صوبہ کے امن اور انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل کریم کنڈی

دہشتگردی میں قیمتی جانیں قربان کرنیوالے صوبہ کے عوام، پولیس، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فیصل کریم کنڈی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا لکی مروت میں نورنگ پھاٹک بازار میں دھماکے کا نوٹس، آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب

واقعے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 5 شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، سہیل آفریدی

شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلی کا زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لکی مروت: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں ،ایک خاتون اور 5 عام شہریوں سمیت 8 افراد شہید

لکی مروت: زخمیوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا

لکی مروت: زخمیوں میں کئ کی حالت تشویشناک ہے شدید زخمیوں کو بنوں اور پشاور ریفر کر دیا گیا
نورنگ بازار دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 07 شہری شہید، 23 افراد زخمی ہوئے — ڈی آئی جی سجاد خان

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا — ڈی آئی جی

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا — ڈی آئی جی

ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان خود جائے وقوعہ نورنگ بازار میں موجود

پولیس کی بھاری نفری علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں مصروف ہے — ڈی آئی جی سجاد خان

پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے — ڈی آئی جی

علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں — ڈی آئی جی

ڈی آئی جی سجاد خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

ڈاکٹروں کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں — ڈی آئی جی

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا — ڈی آئی جی سجاد خان پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے — ڈی آئی جی

علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں — ڈی آئی جی

ڈی آئی جی سجاد خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

ڈاکٹروں کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں — ڈی آئی جی

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا — ڈی آئی جی سجاد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں