خیبر :- جمرود نجی سکول ٹیچر کا تشدد، معصوم طالبعلم جاں بحق، ڈی پی او خیبر کا فوری ایکشن، پولیس نےمرکزی ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا مقدمہ درج۔

خیبر :- جمرود نجی سکول ٹیچر کا تشدد، معصوم طالبعلم جاں بحق، ڈی پی او خیبر کا فوری ایکشن، پولیس نےمرکزی ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق جماعت پنجم کا طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان ساکن سور کمر بھاگیاری سکول اسمبلی کے دوران پرنسپل وقار احمد نے معمولی سی بات پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ننھا طالبعلم شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جمرود نسیم خان کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر پولیس ٹیم نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے مرکزی ملزم وقار احمد کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا، جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ استاد جیسے مقدس رتبے کواستعمال کر کے ظلم کرے۔استاد ایک روحانی باپ ہوتا ہے، لیکن اس درندہ صفت شخص نے مقدس پیشے کو داغدار کیا ہے۔ ہم اس واقعے کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو کہ وہ تعلیم کے نام پر بچوں پر ظلم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں