پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی اٹاری اور پاکستانی واہگہ بارڈ پر آمدورفت کا سلسلہ جاری

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی اٹاری اور پاکستانی واہگہ بارڈ پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔۔ پاکستان سے ایک سو پانچ بھارتی شہری جبکہ بھارت سے اٹھائیس پاکستانی شہری وطن واپس لوٹے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاک بھارت آمدورفت کو محدود کردیا گیا۔۔ مجموعی طور پر پاکستان سے ایک سو پانچ بھارتی شہری بھارت واپس روانہ ہوئے۔ بھارت سے اٹھائیس پاکستانی وطن واپس لوٹے۔۔۔ بھارت سے پاکستان آئی سکھ فیملی شادی کی تقریبات مختصر کرکے روانہ ہوئی۔۔ فیملی میں ممبر سکھ سردار رمیندر سنگھ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔۔۔ سبی بلوچستان کے ہندوخاندان کو بھارتی ویزا کے باوجود واپس لوٹنا پڑا۔۔ خاندان واہگہ بارڈر کے راستے مدھیہ پردیش جارہا تھا تاہم بھارتی بارڈر بندش سے نہ جاسکا۔۔ یہ خاندان بھارت شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہا تھا۔۔ گھوٹکی سندھ سے تعلق رکھنے والا ہندوخاندان جو نئی دہلی بھارت میں مقیم ہے۔۔ خاندان پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے مذہبی رسومات ادا کرنے پاکستان آیا تھا۔۔۔ خاندان کو بھارتی حکام کی طرف سے واپس انڈیا داخلے کی اجازت نہیں مل سکی۔۔ اس خانان کو بھارت کی طرف سے نوری ویزا جاری کیا گیا تھا۔۔۔ نو اوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا ویزا ذاتی وجوہات کی بناپر پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والوں کو جاری کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں