فیصل آباد کے لاری اڈا میں مسافر بس میں ویلڈنگ کا کام کے دوران ٹائر پھٹ گیا۔ مزدور جاں بحق

فیصل آباد کے لاری اڈا میں مسافر بس میں ویلڈنگ کا کام کے دورا ٹائر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہو گئے

سرگودھا روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ میں مسافر کوسٹر کا ٹائر اتار کر ویلڈ کرنے کیلئے کھولنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اس دوران اچانک ٹائر پھٹ گیا جس سے ہونے والے زور دار دھماکہ کے نتیجے میں کام کرنے والے کاریگر 45 سالہ مقبول اور 50 سالہ زاہد کے منہ اور جسم کے مختلف حصوں پر لوہے کے الائے رم کے ٹکرے پیوست ہوگئے اور دونوں مزدور اس حادثہ میں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعہ کے بعد ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اور لاشیں قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں